حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)سی پی ایم پولیٹ بیورو لیڈر برندا کارت نے
آج وشاکھا پٹنم میں پارٹی کے انتخابی مہم کے دوران تلگو دیشم پارٹی پر
تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی
کا مطلب ‘‘تلگو ڈسٹرکشن پارٹی‘‘
یعنی تلگو عوام کے لئے انہدامی پارٹی ہے۔آج انہوں نے تلگو دیشم ۔بی جے پی
کے اتحاد کو غیر درست قرار دیا۔اور کہا کہ ان دونوں کے انتخابی مہم میں
کوئی فرق نہیں۔